سعودی شہری جعلی تجارتی آفرز سے ہوشیار رہیں: پولیس کی وارننگ
سعودی پولیس نے شہریوں کو جعلی آن لائن آفرز اور ڈسکاؤنٹس سے خبردار کرتے ہوئے ذاتی معلومات کے تحفظ اور ذرائع کی تصدیق پر زور دیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی پبلک سکیورٹی نے شہریوں کو جعلی تجارتی آفرز اور ڈسکاؤنٹس کے جھانسے میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی آن لائن خریداری یا ادائیگی سے پہلے آفر کے ماخذ اور لنکس کی درستگی ضرور چیک کریں۔
پبلک سکیورٹی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ پرکشش آفرز اکثر آن لائن فراڈ اور ڈیٹا چوری کا ذریعہ بنتی ہیں، اس لیے کسی بھی آفر یا ڈسکاؤنٹ کی صداقت اور اعلان کرنے والے ادارے کی ساکھ کی تصدیق ضروری ہے۔
ادارے نے غیر مصدقہ لنکس اور پیغامات سے مکمل اجتناب کی ہدایت کی ہے، کیونکہ یہ صارفین کے ذاتی اور مالیاتی ڈیٹا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
پبلک سکیورٹی نے سائبر کرائم کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع کرنے یا مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور دیگر علاقوں میں 999 پر کال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام شکایات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور شکایت کنندہ پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
