سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ منظور ہوگا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کیا جائے گا، جو صرف غیر عسکری مقاصد تک محدود ہوگا۔
اہم نکات
AI
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "امریکہ کی وزارت توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کیا جائے گا، جو صرف غیر عسکری مقاصد تک محدود ہوگا اور اس میں کسی بھی جوہری مواد کی افزودگی شامل نہیں ہوگی۔"
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر کہا: "سول جوہری معاہدہ منظور کیا جائے گا (کسی بھی جوہری مواد کی افزودگی نہیں ہوگی!) جو امریکی وزارت توانائی اور سعودی عرب کے درمیان طے پایا ہے اور یہ صرف غیر عسکری استعمالات تک محدود ہے، جیسا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات (اور دیگر) کے پاس ہے۔ امریکہ کو غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاملے میں دلچسپی لینے پر آپ کا شکریہ۔"
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116969149016233329
واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب کو سول جوہری پروگرام تیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکی وزارت توانائی نے اس معاہدے کو "پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امریکی کمپنیوں کو سعودی جوہری توانائی پروگرام میں وسیع مواقع ملیں گے۔
