ایران و عمان کی آبنائے ہرمز سے متعلق فیس ختم کرنے کی تجویز
امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عائد فیس ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
اہم نکات
AIامریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عائد فیس ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز یا تو بہت جلد کھل جائے گی یا ایران کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے میرے پاس کافی وقت ہے اور اس معاملے پر پورے دن مذاکرات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر حملہ کرنے والے تھے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔
