سعودی پاسپورٹ کی تیز ترسیل سروس متعارف
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تیز ترسیل سروس شروع کی ہے جس سے وہ ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے سعودی پاسپورٹ کی تیز ترسیل سروس متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہری اپنا پاسپورٹ ڈاک کے ذریعے وصول کر سکتے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس سروس کے ذریعے شہری پاسپورٹ کی تیز ترسیل کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں، جس سے پاسپورٹ وصول کرنے کے عمل میں آسانی اور وقت و محنت کی بچت ہوگی۔
اعرض التغريدة على منصة X
یہ سروس محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ان الیکٹرانک سہولیات میں شامل ہے جن کا مقصد پاسپورٹ سے متعلقہ امور کو آسان بنانا اور ڈاک کے ذریعے ترسیل کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
