ابشر کے ذریعے شناختی کارڈ کا متبادل کیسے حاصل کریں
سعودی شہری اب ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے خراب شدہ شناختی کارڈ کا متبادل آن لائن حاصل کر سکتے ہیں، دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
اہم نکات
AIوزارت داخلہ کے محکمہ احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ شہری اب ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے خراب شدہ قومی شناختی کارڈ کا متبادل آن لائن حاصل کر سکتے ہیں، اس کے لیے احوال مدنیہ کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
محکمہ احوال مدنیہ نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس سروس کے لیے صارف کو اپنے ابشر اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہوگا، پھر 'خدماتی' منتخب کریں، اس کے بعد 'احوال مدنیہ' اور پھر 'قومی شناختی خدمات' پر جائیں اور 'بدل تالف شناختی کارڈ کی درخواست' پر کلک کریں۔
ایکس پر مکمل پوسٹ دیکھیں
محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ خراب شدہ شناختی کارڈ کے متبادل کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ 5 ورکنگ ڈیز لگ سکتے ہیں، یہ مدت درخواست کی منظوری کے بعد شمار ہوگی۔
محکمہ احوال مدنیہ کے مطابق شہری اور شہریات متبادل کارڈ یا فیملی رجسٹر حاصل کرنے کے بعد پرانی دستاویز اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، تاہم ان پر سوراخ کر کے انہیں ناقابل استعمال بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ استعمال نہ ہو سکیں۔
