جوازات نے کارکنوں کی معلومات معلوم کرنے کا طریقہ بتایا
سعودی محکمہ جوازات نے وضاحت کی ہے کہ آجر اپنے کارکنوں کی معلومات کیسے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ابشر یا مقیم پلیٹ فارم استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں محکمہ جوازات کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ نے آجر کے لیے کارکنوں کی معلومات معلوم کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے۔
محکمہ جوازات کے مطابق، آجر اپنے کارکنوں کی تمام تفصیلات ابشر بزنس پلیٹ فارم یا مقیم پورٹل کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ وضاحت ایک صارف کے سوال کے جواب میں سامنے آئی، جس نے پوچھا تھا: "السلام علیکم، کیا کسی کارکن پر خروج نہائی لگایا گیا ہے یا نہیں؟"
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
محکمہ جوازات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹس کی مملکت کے اندر اور باہر حفاظت کریں، انہیں ضائع، خراب یا چوری ہونے سے بچائیں، اور کسی صورت میں نظرانداز یا رہن نہ رکھیں اور نہ ہی غلط استعمال کریں۔ پاسپورٹس کو ہمیشہ محفوظ جگہ پر رکھیں۔
محکمہ جوازات کے مطابق اگر پاسپورٹ مملکت کے اندر گم ہو جائے، خراب ہو جائے یا چوری ہو جائے تو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے 'سعودی پاسپورٹ گمشدگی کی اطلاع' سروس سے رپورٹ کرنا ضروری ہے۔
اگر پاسپورٹ مملکت سے باہر گم ہو جائے تو قریبی سعودی سفارتخانے یا قونصل خانے کو فوری اطلاع دیں اور وطن واپسی پر محکمہ جوازات سے رجوع کر کے قانونی کارروائی مکمل کریں۔
