مواد پر جائیں
ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
سعودی عرب

عسیر: 3 ایتھوپیائی شہری 60 کلوگرام قات اسمگل کرتے گرفتار

عسیر کے الربوعہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 3 ایتھوپیائی باشندوں کو 60 کلوگرام نشہ آور قات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

عاجل اردو14 منٹ پہلے · 1 منٹ مطالعہ
عسیر میں سرحدی محافظوں کی کارروائی

اہم نکات

AI

عسیر کے الربوعہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کی زمینی گشتی ٹیموں نے سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ایتھوپیائی شہریوں کو 60 کلوگرام نشہ آور قات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

سرحدی محافظوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں اور ضبط شدہ مواد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اورریاض اورشرقیہ ریجن میں (911) اور باقی علاقوں میں (999) یا (994) پر رابطہ کریں، یا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ہیلپ لائن (995) یا ای میل (Email:995@gdnc.gov.sa) پر اطلاع دیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔