بچوں کے لیے جدید انسولین پمپ فراہم کرنے کی مہم
صندوق الوقف الصحي کے عہدیدار سلمان الزمیع کے مطابق ’طفولة بلا وخز‘ مہم کے تحت ذیابیطس کے شکار بچوں کو جدید انسولین پمپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اہم نکات
AIصندوق الوقف الصحي میں گرانٹس اور منصوبوں کے ڈائریکٹر سلمان الزمیع نے کہا ہے کہ ’طفولة بلا وخز‘ مہم کے تحت ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو جدید انسولین پمپ فراہم کیے جاتے ہیں، ساتھ ہی انہیں تربیت اور طبی نگرانی بھی فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کو مسلسل نگرانی اور روزانہ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
الزمیع کے مطابق یہ پمپ علاج کے منصوبے کے مطابق زیادہ باقاعدگی سے انسولین دینے میں مددگار ہیں اور بچوں کی زندگی میں زیادہ لچک پیدا کرتے ہیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
