سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اہلکاروں کے داخلے کی مذمت
سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی اہلکار اور آبادکاروں کے داخلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم نکات
AI
سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آبادکاروں کے گروہ کے داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت اور سخت احتجاج کیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں کیا گیا، جسے مسلمانوں کے جذبات کے لیے کھلا اشتعال اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا: "مملکت اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقدس مقامات کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات، اکسانے اور تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کے منافی ان تمام خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
