ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر وارننگ
سعودی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے درمیان تیز رفتاری سے مڑنے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس عمل سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں ڈرائیونگ سے خبردار کیا ہے۔
ادارے نے پلیٹ فارم (ایکس) پر بتایا کہ تیز رفتاری سے گاڑیوں کے درمیان مڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اس طرح کی ڈرائیونگ سے ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور گاڑی پر کنٹرول کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔
یہ انتباہ ٹریفک پولیس کی جاری آگاہی مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت پہلے بھی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جا چکی ہے تاکہ سڑکوں پر سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
