70 فیصد سعودی طلبہ بہترین 50 عالمی جامعات میں زیر تعلیم
وزیر تعلیم یوسف البنیان نے بتایا کہ 70 فیصد سعودی طلبہ و طالبات دنیا کی بہترین 50 جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اہم نکات
AIوزیر تعلیم یوسف البنیان نے کہا ہے کہ 70 فیصد سعودی طلبہ و طالبات دنیا کی بہترین 50 جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے سرکاری پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین اسکالرشپ پروگرام کے تحت دنیا کی 200 بہترین جامعات میں تعلیم کے لیے طلبہ کو بھیجا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ہمارے نوجوانوں کی عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم نے صرف بیرون ملک طلبہ بھیجنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ عالمی معیار کی تین یونیورسٹیوں کو بھی مملکت میں مدعو کیا ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ 45 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات باصلاحیت افراد کے لیے مخصوص اسکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔
