دمام میں درجہ حرارت 48 ڈگری، ابہا سب سے ٹھنڈا شہر
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ 48 جبکہ ابہا میں سب سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت متوقع ہے۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے بعض سعودی شہروں میں زیادہ اور کم درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ ابہا میں سب سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
مرکز کے مطابق آج متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں 48، ریاض میں 46، مکہ مکرمہ میں 42، مدینہ منورہ میں 45 اور جدہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اسی طرح ابہا میں 30، تبوک میں 40، بریدہ میں 45، حائل میں 42، الباحہ میں 29، عرعر میں 43، سکا کا میں 42، جازان میں 39 اور نجران میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے لحاظ سے ابہا میں 18، الباحہ میں 20، دمام میں 30، ریاض، مکہ مکرمہ اور جدہ میں 32، مدینہ منورہ میں 33، نجران میں 26، جازان میں 31 اور تبوک میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
