مدینہ منورہ: مساج سینٹر میں غیر اخلاقی حرکات پر غیر ملکی گرفتار
مدینہ منورہ میں ایک غیر ملکی کو مساج سینٹر میں غیر اخلاقی حرکات پر گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اہم نکات
AIمدینہ منورہ میں سکیورٹی حکام نے ایک غیر ملکی کو مساج سینٹر میں غیر اخلاقی حرکات کرنے پر گرفتار کر کے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ بلدیہ نے سینٹر کے خلاف جرمانے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔
یہ کارروائی مدینہ منورہ پولیس، جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے سوشل سکیورٹی اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے درمیان مشترکہ رابطے کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ غیر ملکی کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا۔
اسی دوران، بلدیہ نے واقعے کے بعد سینٹر پر بلدیاتی جرمانے کی کارروائی بھی مکمل کر لی ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
