وزیر داخلہ نے حائل میں 911 آپریشنز سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حائل میں 911 آپریشنز سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر امیر حائل بھی موجود تھے۔
اہم نکات
AIوزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے آج حائل ریجن میں 911 آپریشنز سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر امیر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بھی موجود تھے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس منصوبے کی تفصیلات سنیں، جو وزارت کے اہم اسٹریٹجک منصوبوں میں شامل ہے اور اسے پروگرام کوالٹی آف لائف کے تعاون سے، سعودی وژن 2030 کے تحت، ایمرجنسی نمبرز اور آپریشنز سینٹرز کو یکجا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے سکیورٹی اور سروس اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی اور آپریشنل ردعمل کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
وزیر داخلہ نے مرکز سے متعلق ایک تعارفی ویڈیو بھی دیکھی، جس میں آپریشنل ہالز کے فرائض اور مربوط آپریشنل نظام کے تحت کام کرنے کے طریقہ کار کو پیش کیا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ مرکز میں ریجن کی سطح پر چار آپریشن رومز قائم کیے گئے ہیں، جو حائل شہر اور آٹھ دیگر اضلاع کو خدمات فراہم کریں گے، اس سے ہنگامی صورتحال میں ردعمل کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔
اعرض التغريدة على منصة X
