سعودی شہروں کے درمیان بسوں پر 9 لاکھ 60 ہزار مسافر سفر کر چکے
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق 2026 کی تیسری سہ ماہی میں سعودی شہروں کے درمیان بسوں پر 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے سفر کیا۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مملکت کے شہروں اور صوبوں کے درمیان بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
اتھارٹی کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مسافر صوبہ مکہ مکرمہ میں 2 لاکھ 87 ہزار 410 رہے، اس کے بعد ریاض میں 2 لاکھ 1 ہزار 434 اور تیسرے نمبر پر مشرقی صوبے میں 1 لاکھ 23 ہزار 912 مسافر سفر کر چکے ہیں۔
عسیر میں 75 ہزار 554، مدینہ منورہ میں 59 ہزار 451، جازان میں 56 ہزار 502، تبوک میں 41 ہزار 815، شمالی حدود میں 25 ہزار 49، قصیم میں 24 ہزار 226، نجران میں 22 ہزار 163، حائل میں 18 ہزار 588، الجوف میں 15 ہزار 300 اور آخر میں باحہ میں 9 ہزار 52 مسافر ریکارڈ کیے گئے۔
اعرض التغريدة على منصة X
اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بین المدن بس سروسز کے منصوبوں کو ترقی دینے، خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، صارفین کے تجربے میں بہتری اور مزید شہروں تک رسائی کو وسعت دینے پر کام کر رہی ہے، تاکہ قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس حکمت عملی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
