دمام میں درجہ حرارت 49 ڈگری، ابہا سب سے ٹھنڈا شہر
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ 49 جبکہ ابہا میں سب سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت متوقع ہے۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے ملک کے بعض شہروں میں زیادہ اور کم درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ مرکز کے مطابق دمام میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ابہا میں سب سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
مرکز نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا کہ آج متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں 49، ریاض اور مدینہ منورہ میں 46، مکہ مکرمہ میں 42 اور جدہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اسی طرح ابہا میں 28، تبوک میں 39، بریدہ میں 45، حائل میں 42، الباحہ میں 30، عرعر میں 43، سکا کا میں 42، جازان میں 37 اور نجران میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے مرکز نے بتایا کہ ابہا میں 20، الباحہ میں 23، ریاض، مکہ مکرمہ اور جدہ میں 32، مدینہ منورہ میں 35، حائل اور تبوک میں 27 جبکہ دمام میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
