ابشر پر مقیم رپورٹ جاری اور پرنٹ کرنے کا طریقہ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ابشر اعمال پر اداروں کے لیے مقیم افراد کی رپورٹ جاری اور پرنٹ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ نے ابشر اعمال پلیٹ فارم کے ذریعے ادارے کے مالکان کو مقیم افراد کی رپورٹ آسانی سے جاری اور پرنٹ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اس سروس کے ذریعے ادارے کے مالکان مقیم کی بنیادی معلومات پر مشتمل رپورٹ الیکٹرانک طور پر حاصل اور پرنٹ کر سکتے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر وضاحت کی کہ ادارے کا مالک ابشر اعمال ویب سائٹ پر لاگ ان کر کے، 'خدمات أعمالي' منتخب کرے اور پھر 'تقرير مقيم' کی درخواست دے کر یہ سہولت حاصل کر سکتا ہے۔
تغریدہ ایکس پر دیکھیں
