سعودی عرب: معذور افراد کی پارکنگ پر غیرقانونی گاڑیاں ضبط
سعودی محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں کھڑی 2193 گاڑیاں مختلف شہروں سے ضبط کر لیں۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں کھڑی 2193 خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے ضبط کر لیں۔ یہ کارروائی ایک مہم کے تحت کی گئی جس کا مقصد اس طرح کی خلاف ورزیوں میں کمی لانا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر مہم کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ٹریفک حکام کی جانب سے ایسی گاڑیوں کی نگرانی اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، جن میں وہ گاڑیاں بھی شامل ہیں جو معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں غیرقانونی طور پر کھڑی کی جاتی ہیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
ٹریفک حکام نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔
