دمام میں درجہ حرارت 47، ابہا میں سب سے کم
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ 47 اور ابہا میں سب سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت متوقع ہے۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے بعض سعودی شہروں میں زیادہ اور کم درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 جبکہ ابہا میں سب سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
مرکز کے مطابق آج متوقع زیادہ درجہ حرارت مدینہ منورہ میں 47، ریاض میں 45، مکہ مکرمہ میں 43 اور جدہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اسی طرح ابہا میں 31، تبوک میں 40، بریدہ میں 45، حائل میں 42، الباحہ میں 28، عرعر میں 43، جازان میں 38 اور نجران میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کی بات کی جائے تو ابہا میں 19، الباحہ میں 22، ریاض میں 30، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 33، جدہ میں 31، نجران میں 26، جازان میں 32 اور تبوک میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
