مواد پر جائیں
جمعہ، 13 نومبر، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
سعودی عرب

حوثی ملیشیا انسانی اصول و قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے: مرکز سلمان

مرکز سلمان برائے امداد کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا انسانی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری خاموش ہے۔

عاجل اردو1 گھنٹے پہلے · 1 منٹ مطالعہ
مرکز سلمان کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی پریس بریفنگ

اہم نکات

AI

مرکز سلمان برائے امداد کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نہ تو قوانین کی پاسداری کرتی ہے، نہ بین الاقوامی معاہدوں اور نہ ہی کسی انسانی اصول کی، جبکہ عالمی برادری اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور یمن کے عام شہری ہی اس کے سب سے بڑے متاثرین ہیں۔

ڈاکٹر سامر الجطیلی نے الاخباریہ چینل سے ٹیلیفونک گفتگو میں مزید کہا کہ یمن کے کئی علاقوں میں جاری محاصرے کے حل میں تاخیر کی وجہ سے امدادی سامان کی فراہمی میں شدید رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، جبکہ محصور علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی قلت کے باعث بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

مرکز سلمان برائے امداد کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امدادی سامان کی ترسیل کے راستے غیر محفوظ ہیں کیونکہ ملیشیا اکثر ان راستوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یمن کو سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس کے لیے محفوظ راستے کھولنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔