حجاج کی خدمت کیلئے سول ڈیفنس نے جدید ڈرون 'صقر' متعارف کرا دیا
سعودی سول ڈیفنس نے جدہ میں حج کانفرنس و نمائش کے دوران جدید ڈرون 'صقر' کی خصوصیات پیش کیں، جو مشکل مقامات پر امدادی کارروائیوں کیلئے استعمال ہوگا۔
اہم نکات
AIسعودی سول ڈیفنس نے وزارت داخلہ کے تحت جدہ میں منعقدہ چھٹی حج کانفرنس و نمائش میں جدید ڈرون 'صقر' پیش کیا۔
'صقر' جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون ہے جو آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں خاص طور پر بلند مقامات اور دشوار گزار علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ڈرون 12 گھنٹے تک مسلسل پرواز اور 40 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے کثیر المقاصد آگ بجھانے کے نظام، جدید ریسکیو، کنٹرول اور سکیورٹی سسٹمز، حرارتی کیمروں اور براہ راست کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تک ویڈیو ترسیل کی سہولت سے آراستہ کیا گیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی نمائش کا مقصد سول ڈیفنس کے فیلڈ ورک سسٹم کی ترقی، آگ بجھانے اور ریسکیو کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی استعداد کو بہتر بنانا ہے، تاکہ حج کے دوران ضیوف الرحمن کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
