مکہ مکرمہ میں موسمی صورتحال: شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
سعودی محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط اور ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ کے مختلف حصوں میں موسمی صورتحال کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ انتباہ قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری کردہ سرخ الرٹ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ علاقے میں شدید بارشوں کا امکان ہے، اس لیے شہری زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں اور پانی کے جمع ہونے والے مقامات، وادیوں اور ڈیموں کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ شہری دفاع نے بارش کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے اور سیلابی راستوں کو عبور کرنے سے باز رہنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
