جازان میں خطرہ ٹل گیا، شہری دفاع کا اعلان
سعودی شہری دفاع نے جازان ریجن سے خطرے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے، جس سے قبل ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
اہم نکات
AIسعودی شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جازان ریجن سے خطرہ ٹل گیا ہے۔ اس سے قبل قومی ایمرجنسی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے علاقے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
شہری دفاع نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر شہریوں اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ہدایات پر عمل جاری رکھیں اور ہر صورت ہجوم یا ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
اس کے علاوہ شہری دفاع نے ہنگامی صورت میں 998 پر فوری رابطہ کرنے کی تاکید کی ہے۔
