پاکستان کی سعودی عرب میں پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
پاکستان نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں مشرق-مغرب پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
اہم نکات
AIپاکستان نے ریاض اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں مشرق-مغرب پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کے حملے اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
اعرض التغريدة على منصة X
