سعودی عرب میں منفرد نمبر پلیٹس کا آن لائن نیلامی کل سے
محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ کل اتوار سے منفرد نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی ابشر پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی، جہاں خواہشمند افراد الیکٹرانک بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اہم نکات
AI
محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ کل اتوار سے منفرد نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوگی، جس کے تحت خواہشمند افراد دستیاب پلیٹس دیکھ سکتے ہیں اور ان پر الیکٹرانک بولی لگا سکتے ہیں۔
نیلامی میں شرکت کے لیے صارفین کو ابشر پلیٹ فارم پر لاگ ان کرنا ہوگا، 'خدماتی' منتخب کریں، پھر 'ٹریفک' اور اس کے بعد 'الیکٹرانک نمبر پلیٹس نیلامی' سروس پر جائیں۔ اس کے بعد صارف اپنی پسند کے مطابق گاڑیوں کی پلیٹس کا انتخاب کرے گا، جس کے بعد دستیاب پلیٹس کی فہرست سامنے آجائے گی۔
محکمہ ٹریفک نے منفرد نمبر پلیٹس کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیں، جہاں بولی کا تمام عمل الیکٹرانک طور پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔
تغریر X پر دیکھیں
