ریاض ریجن سے خطرہ ٹل گیا، سول ڈیفنس کا اعلان
سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ ریاض ریجن میں خطرہ ختم ہو گیا ہے، جس کا انتباہ ایمرجنسی الرٹ پلیٹ فارم سے جاری ہوا تھا۔
اہم نکات
AIسعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ ریاض ریجن میں خطرہ ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل ایمرجنسی کی صورت میں قومی انتباہی پلیٹ فارم سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔
اس سے پہلے، سول ڈیفنس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شہریوں سے اپیل کی تھی کہ اگر انہیں ایمرجنسی الرٹ پلیٹ فارم سے انتباہی پیغامات موصول ہوں تو وہ فوری طور پر کسی محفوظ عمارت یا اندرونی کمرے میں چلے جائیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور خطرہ ختم ہونے تک وہیں قیام کریں۔ اس کے علاوہ، خطرہ ختم ہونے تک گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں۔
سول ڈیفنس نے مزید ہدایت کی کہ کھلی جگہوں اور شیشے کے قریب جانے سے گریز کریں، بالکونی یا چھت پر ہرگز نہ جائیں۔ باہر موجود افراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوراً قریبی عمارت میں پناہ لیں یا کسی مضبوط دیوار کے پیچھے چھپ جائیں، ہجوم اور ویڈیو بنانے سے مکمل پرہیز کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔
