سعودی عرب نے 10 برس میں یمن کو 30 ارب ڈالر امداد دی
مرکز سلمان برائے امداد کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 10 برس میں یمن کو 30 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
اہم نکات
AIمرکز سلمان برائے امداد کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 10 برس میں یمن کو 30 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا سلسلہ کبھی رکا نہیں، جبکہ مملکت نے یمن میں سیاسی حمایت اور حقیقی امن کے قیام میں بھی کردار ادا کیا ہے۔
الجطیلی نے بتایا کہ سعودی عرب نے مرکز سلمان کے ذریعے مختلف انسانی شعبوں میں 5 ملین ڈالر کی امداد بھی فراہم کی ہے، اس کے علاوہ سعودی پروگرام برائے یمن کی تعمیر نو بھی جاری ہے۔
ایکس پر مکمل خبر دیکھیں
