امریکی محکمہ خارجہ: حوثی حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔
اہم نکات
AIامریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔
محکمہ خارجہ نے العربیہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ حوثی صرف ایرانی نظام کے ایجنٹ ہیں، جو خطے میں مسائل کی اصل جڑ ہے، تاہم ہم ایران کے خلاف پابندیوں یا عسکری آپشنز کے استعمال کے لیے تیار ہیں۔
محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرے۔ ایرانی نظام کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کے استعمال کے لیے تیار ہیں۔
