سعودی عرب میں آج تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان
محکمہ موسمیات نے منگل کو جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
اہم نکات
AIمحکمہ موسمیات نے منگل کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آج جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت مختلف علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ ان بارشوں کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات اور مشرقی ساحلی علاقوں میں دھند چھانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی سمت 18 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو شمالی حصے میں 52 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ لہروں کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ میٹر جبکہ بعض مقامات پر ڈھائی میٹر تک ہو سکتی ہے اور سمندر کی کیفیت درمیانی سے شدید متغیر رہے گی۔ درمیانی حصے میں ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی سمت 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جنوبی حصے میں جنوب مشرق سے مشرق کی سمت 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو بعض اوقات 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ لہروں کی اونچائی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر اور بعض مقامات پر دو میٹر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
خلیج عرب میں ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی سمت 10 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ شمال مغرب سے مغرب کی سمت 8 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لہروں کی اونچائی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی اور سمندر کی کیفیت ہلکی سے درمیانی رہے گی۔
