مواد پر جائیں
اتوار، 25 اکتوبر، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
سعودی عرب

سعودی عرب میں یمنی شہریوں کے لیے اصلاح احوال کی مستحقہ فہرست جاری

سعودی محکمہ جوازات نے یمنی شہریوں کے لیے اصلاح احوال سے فائدہ اٹھانے والی فہرست جاری کر دی، جس میں اقامہ ختم ہونے والے، کام سے غیر حاضر، اور دستاویزات نہ رکھنے والے شامل ہیں۔

عاجل اردو1 گھنٹے پہلے · 2 منٹ مطالعہ
سعودی محکمہ جوازات کا دفتر

اہم نکات

AI

سعودی عرب میں مقیم غیر قانونی یمنی شہریوں کے لیے اصلاح احوال سے فائدہ اٹھانے والی فہرست محکمہ جوازات نے جاری کر دی ہے۔

محکمہ جوازات کے مطابق اس سہولت سے وہ یمنی شہری مستفید ہو سکتے ہیں جن کے اقامے ختم ہو چکے ہیں، جو کام سے غیر حاضر ہیں، جن کے پاس زائر کارڈ یا مختلف اقسام کی وزٹ ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے، یا وہ افراد جن کے پاس یمنی دستاویزات یا پاسپورٹ موجود نہیں۔

اصلاح احوال سے فائدہ اٹھانے کے لیے مطلوبہ دستاویزات

1- ایسے یمنی شہری جن کے اقامے ختم ہو چکے ہیں یا جو کام سے غیر حاضر ہیں: ان کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس یمنی پاسپورٹ موجود ہو جو کارآمد ہو، طبی معائنہ کرایا گیا ہو، اور وہ اپنی اصلاح احوال کی کارروائی وزارت داخلہ اور وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی ڈیجیٹل سروسز (ابشر، قوی پلیٹ فارم برائے پیشہ ورانہ افرادی قوت، اور مساند پلیٹ فارم برائے گھریلو ملازمین) کے ذریعے آن لائن مکمل کر سکتے ہیں، انہیں سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔

2- وہ افراد جن کے پاس زائر کارڈ یا وزٹ ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے اور ان کے بایومیٹرک کوائف سعودی نظام میں درج ہیں: ان کی ویزا مدت نظام میں خودکار طور پر چھ ماہ کے لیے بڑھا دی جائے گی، اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ پاسپورٹ کارآمد ہو اور انہیں جوازات دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔

3- ایسے افراد جن کے پاس یمنی دستاویزات یا پاسپورٹ نہیں: انہیں ابشر پلیٹ فارم پر جا کر اصلاح احوال کے لیے مخصوص مقام کا انتخاب کرنا ہوگا، وقت اور جگہ کے مطابق اپائنٹمنٹ لے کر وہاں اصل دستاویزات پیش کرنا ہوں گی جو یمنی شہریت ثابت کریں، جیسے پاسپورٹ یا سفارت خانے سے جاری کردہ سفری دستاویز۔

تبصرے (0)