گرمی میں ٹائر پھٹنے سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کی 4 ہدایات
سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کے ٹائروں کی درست حالت یقینی بنانا ٹریفک کی حفاظت کے لیے ضروری ہے اور اس حوالے سے چار اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑی کے ٹائروں کی درست حالت یقینی بنانا ٹریفک کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
ٹریفک پولیس نے ایکس پلیٹ فارم پر مشورہ دیا ہے کہ گرمیوں میں ٹائر پھٹنے سے بچنے کے لیے سب سے پہلے ہوا کے دباؤ کی سطح چیک کریں، ٹائروں کی حالت درست ہونے کی تصدیق کریں اور انہیں باقاعدگی سے چیک کریں۔
اس کے علاوہ گاڑی پر ضرورت سے زیادہ وزن نہ ڈالیں اور اپنی گاڑی کے لیے موزوں ٹائر ہی استعمال کریں۔
اعرض التغريدة على منصة X
