ماہر صحت نے موسمی فلو ویکسین کے مستحق افراد کی نشاندہی کردی
ڈاکٹر می الضمادی کے مطابق موسمی فلو ویکسین ان افراد کے لیے ضروری ہے جو انفیکشن اور اس کی پیچیدگیوں کے زیادہ خطرے میں ہیں۔
اہم نکات
AIتجمع حائل ہیلتھ کلسٹر کی فیملی میڈیسن کی ماہر ڈاکٹر می الضمادی نے کہا ہے کہ موسمی فلو ویکسین ان افراد کو لگوانی چاہیے جو اس بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے زیادہ خطرے میں ہیں۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ان افراد میں بچے، حاملہ خواتین، طبی عملہ اور دائمی امراض کے مریض شامل ہیں، جیسے دل، گردے اور دمہ کے مریض۔
ڈاکٹر الضمادی کے مطابق ویکسینیشن جسم کو پیچیدگیوں سے بڑی حد تک محفوظ رکھتی ہے، جن میں نمونیا اور سانس کی نالیوں کا انفیکشن شامل ہیں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
