ریاض میں منشیات فروشی پر 3 پاکستانی باشندے گرفتار
ریاض میں 3 پاکستانی باشندوں کو 1.6 کلو گرام شبو (میتھامفیٹامین) فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں 3 پاکستانی باشندوں کو 1.6 کلو گرام میتھامفیٹامین (شبو) فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911) اور دیگر علاقوں میں (999) یا (994) پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ محکمہ انسداد منشیات کی ہیلپ لائن (995) یا ای میل (Email:[email protected]) پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
