پاکستانی وزیراعظم کی سعودی قیادت کو یومِ وطنی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد اور سعودی عوام کو یومِ وطنی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اہم نکات
AIوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کو سعودی یومِ وطنی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں، جو انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر جاری کیا، کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کی شاندار پیش رفت نہ صرف سعودی قوم بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر و تحسین ہے۔ ان کے مطابق، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مدبرانہ قیادت اور بصیرت کے تحت سعودی عرب جدیدیت، خوشحالی اور جدت کی جانب نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، جو ایمان، باہمی اعتماد اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں یہ برادری ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے، جسے امن، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمارے مشترکہ عزم سے تقویت مل رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا، "ہم نے فخر کے ساتھ مشترکہ دفاعی اسٹریٹجک معاہدہ اور مکہ مکرمہ دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ اس موقع پر میں سعودی عرب پر حالیہ حوثی حملوں، بالخصوص مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی مذمت کا اعادہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔"
وزیراعظم پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی یومِ وطنی کے موقع پر دعا ہے کہ پاک سعودی برادری ہمیشہ مضبوط اور خوشحال رہے۔ زندہ باد پاک سعودی برادری۔
اعرض التغريدة على منصة X
