مکہ مکرمہ میں ابتدائی انتباہ جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ میں ابتدائی انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ میں ابتدائی انتباہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ نے ایکس پلیٹ فارم پر بتایا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہریوں کو چاہیے کہ وہ پرسکون رہیں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور فوراً قریبی محفوظ مقام (کسی عمارت یا اندرونی کمرے میں، کھڑکیوں سے دور) منتقل ہو جائیں اور وہاں خطرہ ختم ہونے تک رہیں۔ اس دوران گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں، کھلی جگہوں اور شیشے سے دور رہیں، بالکونی یا چھت پر ہرگز نہ جائیں۔ اگر کوئی شخص باہر ہو تو قریبی عمارت میں پناہ لے یا مضبوط دیوار کے پیچھے چھپ جائے۔
سول ڈیفنس کی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ہجوم سے گریز کریں اور ہرگز ویڈیو یا تصاویر نہ بنائیں۔ انتباہی پیغام ملنے پر خطرناک مقامات سے دور رہیں۔ اگر گاڑی میں ہوں تو سڑک کے کنارے، پلوں اور بلند عمارتوں سے دور گاڑی روکیں۔ کسی بھی خطرے کی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور دیگر علاقوں میں 998 پر ایمرجنسی نمبر پر رابطہ کریں اور سرکاری ذرائع سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
