سعودی عرب خواتین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت میں یورپ و مشرق وسطیٰ سے آگے
مائیکروسافٹ کی نائب صدر زینب الامین کے مطابق سعودی عرب خواتین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے میں یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سرفہرست ہے۔
اہم نکات
AIمائیکروسافٹ کی نائب صدر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، زینب الامین نے کہا ہے کہ سعودی عرب خواتین کو مصنوعی ذہانت کی تکنیکی تربیت دینے میں یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سب سے آگے ہے۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک 16 ہزار خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے، جن میں سے 5 ہزار نے اس شعبے میں سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں جبکہ 21 خواتین کو مصنوعی ذہانت کے ڈپلومہ کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تربیتی پروگرام کا آغاز آن لائن مواد کے مطالعے سے ہوتا ہے اور اختتام ایک پروجیکٹ ڈیزائن کرنے اور مقابلے کے انعقاد پر ہوتا ہے۔
مائیکروسافٹ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کا رجحان بھی بہت زیادہ ہے۔
ایکس پر مکمل خبر دیکھیں
