حائل میں شہری ایمفیٹامین فروخت کرنے پر گرفتار
انسداد منشیات کے ادارے نے حائل میں ایک شہری کو ایمفیٹامین جیسی نشہ آور دوا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ انسداد منشیات نے حائل ریجن میں ایک شہری کو ایمفیٹامین جیسی نشہ آور دوا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر اطلاع دیں۔ اس کے علاوہ محکمہ انسداد منشیات کے ہیلپ لائن نمبر 995 یا ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا۔
اعرض التغريدة على منصة X
