رابطہ عالم اسلامی کو حوثی دہشت گردی کی مذمت میں خطوط موصول
رابطہ عالم اسلامی کو اسلامی دنیا کے مفتیان اور علما کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت میں خطوط اور پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
اہم نکات
AIرابطہ عالم اسلامی کو اسلامی دنیا کے مفتیان اور بڑے علما سمیت اہم شخصیات کی جانب سے مزید خطوط، برقی پیغامات اور رابطے موصول ہوئے ہیں، جن میں سعودی عرب پر حوثی دہشت گردی کی شدید مذمت اور سخت الفاظ میں اس کی مخالفت کی گئی ہے۔
ان شخصیات نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے مملکت کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کو عالمی امن و سلامتی، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے اس دہشت گردی کے مقابلے میں سعودی عرب کی صلاحیت اور کردار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے اثرات کے پیش نظر اب بین الاقوامی برادری کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اس حوالے سے موصول ہونے والے پیغامات کی اشاعت جاری رکھے گی۔
