سعودی عرب پر ڈرون اور کروز میزائل حملے کا خطرہ، اتحادی افواج متحرک
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب پر ڈرون اور کروز میزائل حملے کا خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اہم نکات
AIاتحادی افواج برائے حمایتِ حکومتِ یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر ڈرون اور کروز میزائل حملے کے خطرے کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
اس سے قبل اتحادی افواج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے خمیس مشیط کی سمت داغا گیا بیلسٹک میزائل اور مشرقی ریجن میں ایک ڈرون طیارہ کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔
