ریاض و جدہ میں منشیات فروشی پر 4 غیرملکی گرفتار
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں دو پاکستانی اور جدہ میں دو نائجیرین باشندوں کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں دو پاکستانی باشندوں کو 2.2 کلوگرام میتھامفیٹامین (شبو) فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایکس پر مکمل خبر دیکھیں
اسی طرح محکمہ انسداد منشیات نے جدہ میں دو نائجیرین باشندوں کو 10 کلوگرام کوکین فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911) جبکہ دیگر علاقوں میں (999) اور (994) پر اطلاع دیں۔ اس کے علاوہ محکمہ انسداد منشیات کے ہیلپ لائن (995) یا ای میل (Email:[email protected]) پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
