نجران میں منشیات فروشی پر تین صومالی باشندے اور ایک شہری گرفتار
نجران میں انسداد منشیات کے ادارے نے تین صومالی باشندوں اور ایک سعودی شہری کو 34 کلوگرام حشیش فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ انسداد منشیات نے نجران میں تین صومالی باشندوں اور ایک سعودی شہری کو 34 کلوگرام حشیش فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
سیکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911، جبکہ دیگر علاقوں میں 999 یا 994 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ محکمہ انسداد منشیات کی ہیلپ لائن 995 اور ای میل (Email:[email protected]) پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔
