وزیر دفاع: مکہ معاہدے کا نفاذ امن و استحکام کی ضمانت
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کے نفاذ سے مشترکہ سیاسی و دفاعی تعاون مضبوط اور خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔
اہم نکات
AIوزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کے مختلف پہلوؤں کو فعال بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس سے مشترکہ سیاسی اور دفاعی تعاون کو فروغ اور امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے مکہ دفاعی معاہدے کی سیاسی و دفاعی اسٹریٹجک کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں معاہدے کے نفاذ کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
اعرض التغريدة على منصة X
اجلاس کے موقع پر وزیر دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری و دفاعی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
شہزادہ خالد بن سلمان اور جنرل عاصم منیر نے علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
