دمام میں درجہ حرارت 41، ابہا میں سب سے کم 14 ڈگری
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ 41 جبکہ ابہا میں سب سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے بعض شہروں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ مرکز کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ابہا میں سب سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ آج متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں 41، ریاض میں 37، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 38، جبکہ جدہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اسی طرح ابہا میں 25، تبوک میں 33، حائل میں 34، الباحہ میں 23، عرعر میں 35، جازان میں 35 اور نجران میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے مرکز نے بتایا کہ ابہا میں 14، الباحہ میں 15، ریاض میں 25، مکہ مکرمہ میں 26، مدینہ منورہ میں 27، جدہ میں 29، نجران میں 19، جازان میں 28 اور تبوک میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
