سعودی عرب ماحولیاتی اہداف اور توانائی کے تحفظ میں توازن کا حامی
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ماحولیاتی اخراجات میں کمی، توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان متوازن پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔
اہم نکات
AIوزیر توانائی و صنعت و معدنیات شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ماحولیاتی اخراجات میں کمی، توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان متوازن حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بات ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والی 'کاپ 31' سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کو چاہیے کہ وہ اپنے لیے موزوں راستہ اختیار کرے تاکہ ماحولیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو مالی وسائل، جدید ٹیکنالوجی اور موافقت کی صلاحیتوں تک رسائی دی جائے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خبردار کیا کہ اگر توانائی کے تحفظ کو نظرانداز کرتے ہوئے صفر اخراج کے ہدف کی کوشش کی گئی تو یہ مقصد متاثر ہو سکتا ہے۔
