مواد پر جائیں
منگل، 22 ستمبر، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
سعودی عرب

سعودی عرب میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع

محکمہ موسمیات نے منگل کو مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

عاجل اردو53 منٹ پہلے · 1 منٹ مطالعہ
سعودی عرب میں بارش اور بادلوں کا منظر

اہم نکات

AI

محکمہ موسمیات نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آج بھی مملکت کے مختلف علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارشیں جاری رہیں گی، جن کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ان بارشوں کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی جو گرد و غبار کا باعث بنیں گی۔ یہ صورتحال جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض حصوں میں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن کے کچھ حصوں میں بھی دھند چھانے کا امکان ہے۔ اسی طرح شمالی سرحدی علاقہ، حائل، الجوف اور تبوک کے بعض حصوں میں تیز ہوائیں گرد و غبار کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی سمت 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ موجوں کی اونچائی ڈیڑھ میٹر سے دو میٹر تک ہو سکتی ہے اور سمندر درمیانے درجے کی موجوں کا حامل رہے گا۔

خلیج عرب میں ہوائیں شمال مغرب سے شمال مشرق کی سمت 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ایک میٹر تک ہو سکتی ہے اور سمندر ہلکی موجوں والا رہے گا۔

تبصرے (0)