پیرس میں سعودی ثقافتی مرکز کے قیام سے مملکت کا ورثہ اجاگر ہوگا
معروف ادیب عبداللہ الحسنی کا کہنا ہے کہ پیرس میں سعودی ثقافتی مرکز کے قیام سے مملکت کا تاریخی و ثقافتی ورثہ عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔
اہم نکات
AIمعروف ادیب عبداللہ الحسنی نے کہا ہے کہ پیرس میں سعودی ثقافتی مرکز کے قیام سے مملکت کے تہذیبی ورثے اور اس کی تاریخی و ثقافتی گہرائی کو فرانسیسی اور عالمی عوام کے سامنے اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ یہ اقدام وزارت ثقافت کی کوششوں کا عملی اظہار اور ان عظیم کوششوں کا ثمر ہے جو وزارت کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔ یہ قدم علامتی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔
چند روز قبل وزارت ثقافت نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پیرس، فرانس کے دارالحکومت میں ایک ثقافتی مرکز قائم کرے گا۔ یہ اعلان ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر کیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
