سعودی عرب میں آج بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں متوقع
محکمہ موسمیات نے آج جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
اہم نکات
AIمحکمہ موسمیات نے آج کے موسم کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان علاقوں کے علاوہ رات اور صبح کے اوقات میں دھند بننے کا بھی امکان ہے، جس سے الجوف، شمالی سرحدی علاقہ اور مشرقی ریجن کے بعض حصوں میں حد نگاہ انتہائی کم یا تقریباً ختم ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں سطحی ہوائیں شمال مغربی سے شمالی سمت میں 15 سے 37 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ درمیانی حصے میں دوپہر کے وقت شمال مشرقی سے شمالی اور پھر شمال مغربی سے مغربی سمت میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوگی۔ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، تاہم درمیانی اور جنوبی حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران ہوائیں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔ سمندر میں لہریں آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی اور بحیرہ احمر میں ہلکی سے درمیانی شدت کی موجیں رہیں گی۔
خلیج عرب میں سطحی ہوائیں شمال مغربی سے مغربی سمت میں 8 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی حصے میں جبکہ جنوبی حصے میں شمالی سے شمال مغربی سمت میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ یہاں سمندر میں لہریں آدھے میٹر سے ایک میٹر تک بلند ہوں گی اور موجیں ہلکی رہیں گی۔
