ریاض میں خطرہ ٹل گیا، محکمہ دفاع مدنی کا اعلان
محکمہ دفاع مدنی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض میں خطرہ ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل ایمرجنسی الرٹ سسٹم نے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کیا تھا۔
اہم نکات
AIمحکمہ دفاع مدنی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ریاض شہر سے خطرہ ٹل گیا ہے۔ اس سے قبل ایمرجنسی کے لیے قومی الرٹ پلیٹ فارم نے دارالحکومت میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر فوری انتباہ جاری کیا تھا۔
محکمہ دفاع مدنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ احتیاط برتیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، نیز سرکاری ذرائع سے تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں ہدایت کی گئی تھی کہ فوری طور پر قریبی محفوظ مقام یا عمارت کے اندرونی کمرے میں چلے جائیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور خطرہ ختم ہونے تک وہیں قیام کریں۔ الرٹ کے دوران گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں اور کھلی جگہوں یا شیشے سے دور رہیں۔
ہدایات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ خطرناک مقامات سے دور رہیں، ہجوم نہ لگائیں اور کسی قسم کی ویڈیو یا تصاویر نہ بنائیں۔ مزید یہ کہ میزائل یا ڈرون حملوں اور ان کے مقامات سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کی تصویر کشی، اشاعت یا شیئرنگ قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔
