طائف میں سیلابی پانی کی نکاسی کا نظام بہتر بنا دیا گیا
طائف میونسپلٹی کے آپریشن اور دیکھ بھال شعبے کے نائف الوقدانی نے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم کی تیاری کے سلسلے میں سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنا دیا گیا ہے۔
اہم نکات
AIطائف میونسپلٹی کے آپریشن اور دیکھ بھال شعبے سے وابستہ نائف الوقدانی نے بتایا ہے کہ بارشوں کے موسم کی آمد کے پیش نظر سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام کی استعداد اور تیاری کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ وادیوں کی گزرگاہوں کی بھی مرمت و صفائی کی گئی ہے۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید بتایا کہ اس سلسلے میں نکاسی کے پورے نیٹ ورک کا معائنہ کیا گیا ہے، جس میں مختلف قطر کے چالیس ہزار میٹر سے زیادہ طویل پائپ لائنز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بند باکس نما نکاسی منصوبے بھی ہیں جن کا رقبہ ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر سے زائد اور مجموعی لمبائی تیس ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔
نائف الوقدانی نے مزید بتایا کہ طائف میں کنکریٹ کی بڑی نکاسی گزرگاہیں اور وادیوں کے راستے بھی موجود ہیں جن کا مجموعی رقبہ دو لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔
تغریدہ X پلیٹ فارم پر دیکھیں
