حائل میں شہری ایمفیٹامین اور ممنوعہ گولیاں فروخت کرتے گرفتار
حائل میں اینٹی نارکوٹکس نے ایک شہری کو ایمفیٹامین اور طبی ضابطے کے تحت گولیاں فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ انسداد منشیات نے حائل ریجن میں ایک شہری کو ایمفیٹامین اور طبی ضابطے کے تحت آنے والی گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیمین سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911)، جبکہ دیگر علاقوں میں (999) اور (994) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ انسداد منشیات کا ہیلپ لائن نمبر (995) اور ای میل (Email:995@gdnc.gov.sa) بھی دستیاب ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
